• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ووٹ کو عزت دو الیکشن میں ن لیگ کا نعرہ ہوگا،مہتاب عباسی

وزیر اعظم کے مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پاکستان کے عوام کا نعرہ بن چکا ہے اور اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن اسی نعرے کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔


سردار مہتاب عباسی نے مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی جانب سے ووٹ کو عزت دو کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پاکستانیوں کے دل کی آواز بن چکی ہے جس کو دبانا کسی کے بس کی بات نہیں۔ اس وقت پوری دنیا میں ن لیگ اور نواز شریف کے چاہنے والے موجود ہیں اور اگلے انتخابات میں نواز شریف کو کامیاب کرائیں گے۔

ووٹ کو عزت دو الیکشن میں ن لیگ کا نعرہ ہوگا،مہتاب عباسی

تقریب میں ن لیگ اسپین کے صدر کے علاوہ چوہدری دانیال ،یوتھ ونگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری طارق گجر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور رہنماوں نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک نور اعوان نے کہا کہ میاں نواز شریف نےپاکستان کو ایک پر امن اور ترقی یافتہ ملک بنادیا ہے آج اسلام آباد دنیا کا دوسرے نمبر پر خوبصورت دارالحکومت بن چکا ہے۔

ووٹ کو عزت دو الیکشن میں ن لیگ کا نعرہ ہوگا،مہتاب عباسی

ہمارے بچے جاپان چھوڑ کر پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں ، یہاں سے دہشت گردی ختم ہوچکی ہے یہ سب میاں نواز شریف کا کارنامہ ہے لیکن ان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کی جارہی ہے جو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

اس موقع پریوتھ ونگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری طارق گجر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے عوام خاص طور پر نوجوان سیاسی طورپر بیدار ہوچکے ہیں اور اگلے انتخابات میں یہ نوجوان مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں گے۔

تازہ ترین