• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سے سعودی عرب تک سپراسپیڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ

دبئی سے سعودی عرب تک سپراسپیڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ

دبئی کی بین الاقوامی بندرگاہ کمپنی نے’ورجن ہائیپر لوپ ون‘ کمپنی کے تعاون سے دبئی سے سعودی عرب تک 45 منٹ میں مسافروں اور سامان کو پہنچایا کرے گی۔

دبئی سے سعودی عرب تک سپراسپیڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ

دبئی بین الاقوامی بندرگاہ کونسل کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر سلطان احمد بن سلیم کا کہنا ہے کہ ہائپرلوپ ون کمپنی کے ساتھ ایک باضابطہ تقریب میں سپر اسپیڈ ٹرین منصوبے پر اتفاق کیا گیا۔

کمپنی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے کم سے کم 10 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور اس پر سرمایہ کاری کے لیے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بھارت کے شامل ہونے کے امکانات ہیں۔

اس معاہدے کو برطانوی ارب پتی رچرڈ برینسن کا تعاون حاصل ہے جو ہائیپر لوپ کے سب سے بڑے سرمایہ کار قرار دیے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ بین الاقوامی دبئی کمپنی کے 40 ممالک میں 78 اسٹیشن ہیں۔ یہ کمپنی سالانہ 80 مال بردار بحری جہازوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تازہ ترین