• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ چار دوست تھے۔
ایک کالج جاتے ہوئے قتل کیا گیا۔
ٹی وی پر خبر نہیں چلی کیونکہ کرکٹ میچ کی نشریات جاری تھی۔
کچھ عرصے بعد دوسرا دوست سبزی منڈی جاتے ہوئے قتل کیا گیا۔
ٹی وی پر خبر نہیں چلی کیونکہ کسی فلمسٹار کا اسکینڈل چل رہا تھا۔
تیسرا دوست دفتر جاتے ہوئے قتل کیا گیا۔
ٹی وی پر خبر نہیں چلی کیونکہ کسی سیاسی جماعت کا جلسہ تھا۔
چوتھا دوست کہیں بھی نہیں جا رہا تھا۔
پھر بھی دن دہاڑےقتل کر دیا گیا۔
اس دن ٹی وی پر خبر چلی۔
بتایا گیا کہ کوئٹہ میں آخری ہزارہ بھی مارا گیا۔
*****
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین