• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے کوئی بیان نہیں دیا، نواز شریف جو چاہے کہیں ،آصف زرداری

کراچی (خبر ایجنسی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف سے متعلق بیان کیتردید کرتے ہوئے کہاہےکہ انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا، نواز شریف جو چاہے کہیں، وہیہ بہانہ نہ بنائیں کہ میرے بیان کا جواب دے رہے ہیں۔میڈیا پر جاری بیان کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے ہر موقع پر انہیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑا کر خود ہاتھ ملا لیا اور اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان بھی نواز شریف کی چال میں آکر دیا تھا،اس مبینہ بیان پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے انتہائی سخت رد عمل سامنے آیا تاہم ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان ہی نہیں دیا، نواز شریف کو ان کے خلاف کوئی بیان دینا ہے تو دے دیں لیکن یہ بہانہ نہ بنائیں کہ وہ میرے بیان کا جواب دے رہے ہیں۔
تازہ ترین