• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عالمی ادارہ صحت  نے خوفناک انکشاف کیا ہے کہ  دنیا کی نوے فیصد آبادی آلودہ فضا میں سانس لے رہی ہے، آلودگی سےسب سے زیادہ غریب کوخطرہ ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہناہےکہ آلودگی سے سبھی کو خطرہ ہے مگر سب سے زیادہ غریب اور محروم طبقہ متاثر ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق آلودگی سے سالانہ 70 لاکھ افراد مر جاتے ہیں جن میں زیادہ اموات ایشیا اورافریقا کےغریب،متوسط آمدنی والےملکوں میں ہوتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گھروں میں استعمال ہونے والا کوئلہ، تیل اور دیگر اشیا جو کہ ایندھن کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں انسانی صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں پوری دنیا میں تقریبا ہر سال 30لاکھ کے قریب افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔2016 میں گھریلو فضائی آلودگی سےتیس لاکھ آٹھ ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین