• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ویمن ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

ویمن ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ 3 سے 10 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائےگا۔

ایونٹ میں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا،بنگلادیش،تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، روایتی حریف پاک بھارت 9 جون کو مدمقابل ہوں گے ۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 3جون کو کھیلے گی،4 جون کوپاکستان ویمن کا مقابلہ بنگلہ دیش اور 6 جون کو سری لنکا سے ہو گا۔

گرین شرٹس سات جون کو ملائیشیا سے مقابلہ کریں گی ، پاک بھارت خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا، ایشیا کپ کا فائنل 10 جون کو ہو گا۔

تازہ ترین