• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کیخلاف جرم کرنیوالوںکو قانون کے دائرے میں لایا جائے،آصف زرداری

اسلام آباد( وقائع نگار )سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری نے آزادی صحافت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں یہ مناسب موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو صحافیوں کیخلاف تشدد کیلئے وقف کریں اور آزادی اظہار جس کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے اس کا تحفظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کا حق استعمال کرنے کیلئے آزادی اظہار کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ صحافی کی جان کو کسی قسم کا دباؤ اور خطرہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی یوم صحافت کے موقع پر ہم صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہم سب سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحافی محفوظ رہیں اور صحافیوں کیخلاف جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لائیں۔
تازہ ترین