• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کائنات اکیلی نہیں‘ ہاکنگ کا آخری مقالہ


پروفیسر اسٹیون ہاکنگ کا بعد از مرگ آخری مقالہ سامنے آگیا، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کائنات ایک نہیں بلکہ ان گنت ہیں۔

یہ مقالہ ہاکنگ نے اپنی موت سے صرف دس دن پہلے جرنل آف ہائی انرجی فزکس کو بھیجا تھا۔ جب دوسرے سائنس دانوں نے اس نظریے کا غور سے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ بگ بینگ سے صرف ایک نہیں بلکہ ان گنت کائناتیں تشکیل پا سکتی ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے بعض کائناتیں بالکل ہماری کائنات کی طرح کی ہوں گی۔ اس کے علاوہ دوسری کائناتیں ایسی بھی ہو سکتی ہیں جو ہماری کائنات سے یکسر مختلف ہوں۔

سائنسدانوں کے مطابق اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک کائنات سے دوسری تک کا سفر بھی ممکن ہے۔

تازہ ترین