• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی چالاکیاں، آسٹریلیا میں نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار

بھارت کی چالاکیاں،آسٹریلیا میں پنک بال ٹیسٹ سے انکار

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا موقع کبھی نہیں آیا جب بھارت نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست دے کر کوئی ٹیسٹ سیریز جیتی ہو،بھارت کا یہ خواب تاحال خواب ہی ہے۔

بھارتی بورڈ اس سلسلے میں تانے بانے بنتا رہتا ہےاس مرتبہ بھی وہ اسٹیو اسمتھ اورڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھانےاور ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے خواب دیکھ رہا ہے اسی بنیاد پر اس نے پنک بال سے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارت یہ سمجھتا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم پنک بال سے متعدد نائٹ ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے اور اسےتجربہ ہو چکا ہے جبکہ بھارت کے پاس ابھی تک پنک بال کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں ہے اس لئے ان کے پاس آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کا نادر موقع موجود ہے اوریہ موقع وہ نائٹ کرکٹ کھیل کر گنوانا نہیں چاہتے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے نائٹ ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کا بہانہ یہ تراشا ہے کہ کھلاڑی فی الحال پنک بال سے فلڈ لائٹس میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔

بی سی سی آئی کی انتظامی کمیٹی کے ایک رکن نے بھی روی شاستری کی سپورٹ میںبیان دیا ہے کہ ہم نے ہیڈ کوچ روی شاستری سے پنک بال ٹیسٹ پر بات کی تھی لیکن شاستری نے واضح کیا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں سےاس موضوع پر بات کی تھی لیکن پنک بال کرکٹ کھیلنے کو وہ تیار نہیں ہیں ۔

تازہ ترین