• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی سینما میں ایک عرصے تک اداکاری کے جوہر دکھانے والی نرگس کے چاہنے والے آج ان کی 37ویں برسی منا رہے ہیں۔

بھارتی سینما میں ایک عرصے تک اداکاری کے جوہر دکھانے والی نرگس کو بالی ووڈ کی پہلی بیوٹی کوئین کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔

جنگ نیوز

1929ء میں بھارت کے شہر کول کتہ میں پیدا ہونے والی نرگس کا اصل نام فاطمہ رشید تھا۔ 1935 ء میں 6سال کی عمر میں فلم (تلاش حق) میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔

بحیثیت ہیروئن نرگس کی پہلی فلم آگ تھی۔ جو 1948ء میں ریلیز ہوئی۔

اپنے 30سالہ فلمی کیرئیرمیں نرگس نے تقریبا 50 فلموں میں اداکاری کی۔ 50کی دہائی میں نرگس نے انڈین سینما کو سپر ہٹ کلاسیک فلمیں دیں، جن میں میلہ، برسات، شری 420، دیدار اور چوری چوری شامل ہیں۔

خاص طور پر نصف صدی پہلے فلمایا ہوا فلم (آوارہ) کا گیت آج بھی سامعین بہت پسند کرتے ہیں۔

نرگس اور راج کپور نے پہلی فلم کے بعد درجن بھر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ اس جوڑی کو اپنے کردار میں بہت پسند کیا اور یہاں سے شروع ہوا نرگس اور راج کپور کے درمیان محبت کا سلسلہ۔ جس کی جھلک ان فلموں میں نظر آتی ہے۔

ان دونوں کی شادی میں رکاوٹ بنا راج کپور کا پہلے سے شادی شدہ ہونا ان کا رومانس 6سال تک جاری رہا۔

1956ء میں بننے والی فلم چوری چوری اس جوڑی کی آخری فلم تھی۔ 1957ء میں آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے والی فلم مدر انڈیا میں نرگس فن کی بلندیوں پر نظر آئیں۔

مدر انڈیا کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگنے والی آگ نے نرگس کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔

اس فلم میں نرگس کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے سنیل دت نے اپنی جان پر کھیل کر نرگس کی جان بچائی اور یہاں سے شروع ہوا۔ نرگس اور سنیل دت کی زندگی کا نیا سفر۔

جس کے کچھ عر صے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ نرگس52 سال تک زندہ رہیں اور 1981ء میں کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو کر اس دار فانی سے رخصت ہوگئیں۔

تازہ ترین