• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 5مئی کو ہوگا

اسلامی تعاون تنظیم یعنی او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا 45 واں اجلاس 5 مئی کو ڈھاکہ میں منعقد ہوگا۔

اجلاس کا مرکزی موضوع ’ اسلامی اقدارکے تحت یکجہتی، پائیدار امن اور ترقی ‘ ہے۔

اجلاس میں اسلامی دنیا میں انسانی حقوق کے بارے میں غور اور روہنگیا میں مسلمان اقلیت کی موجودہ صورتحال پر خصوصی گفتگو ہوگی۔

افتتاحی اجلاس سے بنگلہ دیش کی وزیراعظم، شیخ حسینہ واجد اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین خطاب کریں گے۔

رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے علاوہ کینیڈاکی وزیر خارجہ کریسٹیا فری لینڈخصوصی دعوت پر شرکت کریں گی۔

کانفرنس دو روز جاری رہے گی۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء کو بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ بھی کروایا جائے گا جہاں تقریباً ایک لاکھ پناہ گزین رہ رہے ہیں۔

تازہ ترین