• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز مطالبات لے کر پھر سڑکوں پر آ گئے

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز مطالبات لے کر پھر سڑکوں پر آ گئے

پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز مطالبات لے کر پھر سڑکوں پر آگئے۔

لاہورکے جناح اسپتال، جنرل اسپتال اور شیخ زید سمیت دیگر اسپتالوں کے سامنے احتجاج کیا ۔

گنگا رام ، سروسز اسپتال ، جنرل اسپتال اور چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹرز باہر آگئے ، مختلف سڑکیں بلاک کردیں ، اسپتالوں میں کام ٹھپ اور سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا ۔

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینرز کو مستقل کیا جائے ، ملتان ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا ۔

تازہ ترین