• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 04 مئی ، 2018

کاربن سے پاک دنیا کا واحد ملک کونسا ہے؟


دنیا کے آلودہ ترین ملکوں کے درمیان واقع بھوٹان دنیا کا واحد کاربن سے پاک ملک ہے۔قانون کے تحت ملک کی 60 فیصد زمین پر جنگلات ہونے چاہئے۔

کاربن سے پاک دنیا کا واحد ملک کونسا ہے؟

2009 میں کوپن ہیگن میں منعقد ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں بھوٹان نے کاربن نیوٹرل ملک بننے کاوعدہ کیا اور مختصر مدت میں نہ صرف یہ وعدہ پورا کیا بلکہ کاربن نیگیٹو ملک بن کر دکھایا۔بھوٹان نے 62 فیصد علاقے میں جنگلات لگانے کا وعدہ کیا لیکن وعدے سے بڑھ کر آج اس کے ستر فیصد سے زائد علاقے میں جنگلات قائم ہوگئے ہیں۔

دنیا کا واحد کاربن سے پاک ملک کونسا ہے؟

1990 سے بھوٹان میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد ہے اور تمباکو بھی تقریباً غیر قانونی ہی ہے۔

ہمالیہ کی گود میں بسی اس چھوٹی سی ریاست سے باہر کی دنیا بہت کم واقف ہے۔ یہ ملک الگ تھلگ ہے اور الگ تھلگ ہی رہنا چاہتا ہے۔

دنیا کا واحد کاربن سے پاک ملک کونسا ہے؟

قدرتی حسن سے مالا مال اور حسین ثقافت کے باوجود دنیا کے سیاحوں کے لیے بھوٹان نے اپنے دروازے دنیا کے لیے جان بوجھ کر بند رکھے ہیں۔1970 تک بھوٹان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر بھی پابندی تھی، اب بھی باہر سے آنے والوں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

دنیا کا واحد کاربن سے پاک ملک کونسا ہے؟

بھوٹان نے اپنی ضرورت کے تحت بجلی کے قدرتی ذرائع بنا ئے ہوئے ہیں۔ گھر میں بجلی کی فراہمی آسان اور ارزاں کی گئی ہے تاکہ کسی کو لکڑی نہ جلانی پڑے۔

یہاں ایندھن یا پیٹرول سے چلنے والی کاروں کے بجائے الیکٹرک کاروں کو فروغ دیا گیا ہے۔

دنیا کا واحد کاربن سے پاک ملک کونسا ہے؟

سارا ملک قدرتی گزرگاہوں کے توسط سے ایک دوسرے سے جوڑ دیا گیا ہےیعنی آپ جنگل جنگل چلتے ہوئے ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ سکتے ہیں۔