• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب بیش قیمتی ہیرے بھی لیب میں تیار ہونگے


بیش قیمتی اور نایاب ہیرے یوں تو زمین سے کان کنو ں کی کڑی محنت اور اور کھدائی کے بعد نکلتے ہیں جو بھاری بھرکم قیمت میں نیلام ہوتے ہیں تاہم امریکا میں ماہرین نے اب ہیرے لیب میں بھی تیارکرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

اب بیش قیمتی ہیرے بھی لیب میں تیار ہونگے

ماہرین ہیروں کو اب لیب میں باقاعدہ سائنسی مراحل کے تحت تجربات کے بعد بنائیں گے اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ہیروے کسی طور قدرتی ہیروں سے کم نہیں ہونگے۔

اب بیش قیمتی ہیرے بھی لیب میں تیار ہونگے

امریکا کی ایک لیب میں اس پر کام کیا جارہا ہے اور ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق لیب میں جاری تجربات میں دیکھا گیا ہے یہ جلد ہی قدرتی ہیروں کے جیسے ہیرے تیار کر کے مارکیٹ میں متعارف کروائے جائیں گے جو ان بیش قیمتی ہیروں سے20فیصد سستے ہونگے۔

تازہ ترین