• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ گولڈ کونسل ، پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار جاری

ورلڈ گولڈ کونسل ، پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار جاری

ورلڈ گولڈ کونسل نے 2018 کی پہلی سہ ماہی میں سونے کی طلب ورسد کے اعداد جاری کردیئے۔

گولڈ کونسل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 2018کے ابتدائی تین مہینوں میں سونے کی طلب 50 اعشاریہ 973 ٹن رہی، جبکہ 2017 کی پہلی سہ ماہی میں طلب 1047 ٹن تھی۔ یوں جنوری سے مارچ کے دوران سونے کی طلب 7فیصد کم ہوئی۔

صارفین نے اس دوران 743ٹن سونا خریدا اور ان کی یہ خریداری 2017 کے مقابلے میں 6 فیصد کم رہی۔

زیورات کے لئے سونے کا استعمال تین مہینوں میں ایک فیصد کم ہوکر 488 ٹن رہا۔ پیلی دھات میں سرمایہ کاری 27 فیصد کم ہوکر 287 ٹن رہی۔

مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نےاس دوران 116 ٹن سونا خریدا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد زائد ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجی مصنوعات کی تیاری میں سونے کا استعمال 4 فیصد بڑھ کر 82 ٹن رہا۔

طلب کے مقابلے میں سونے کی رسد 3 فیصد بڑھی ،جبکہ سونے کی سپلائی 1064 ٹن رہی۔ پیداوار 770 میٹرک ٹن ، جبکہ 288 ٹن سونا ری سائیکل ہوا۔

تازہ ترین