• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسالہ بچے کی پینٹنگز لاکھوں میں بکتی ہیں

چارسالہ بچے کی پینٹنگز لاکھوں میں بکتی ہیں

کینیڈامیں رہنے والا ایک بچہ ایسابھی ہے جس کی بنائی ہوئی پینٹنگزنے آرٹ کی دُنیا میں ہل چل مچادی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ننھے آرٹسٹ کی تخلیق کردہ پینٹنگز لاکھوں میں فروخت ہو رہی ہیں۔

ایڈویت کولرکرکی عمر صرف چار سال ہے ۔کولرکر کی پیدائش بھارت کے شہر پونے میں ہوئی تھی ۔2016ء میں وہ اپنے والدین کے ساتھ کینیڈا منتقل ہو گیا تھا۔کینیڈا کی تاریخ کیا وہ پہلا کمسن آرٹسٹ ہے جس کی سینٹ جون آرٹ سینٹر میں سولونمائش منعقد ہوئی ہے۔

کولرکر کا نام اس وقت اخبارات کی زینت بنا جب وہ صرف دو سال کا تھا۔ پونے کی ایک گیلری کے مالک نے اس ننھے آرٹسٹ کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکراس کی بنائی ہوئی پینٹنگزکی نمائش کی تھی۔

ایڈویت کولرکر کی والدہ شروتی کولرکر بھی ایک کمرشل آرٹسٹ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایڈویت خداداد صلاحیتوں کا مالک ہے اور جب وہ پینٹ کرتا ہے تو اسے کسی کی رہنمائی کی ضرورت نہیں پڑتی۔

تازہ ترین