منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت پر اسٹیٹ بینک نے 1070 ارب روپے فراہم کر دیئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرمایہ سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور بانڈز خرید کر فراہم کیا ہے۔ مرکزی بینک نے سرمایہ 6 اعشاریہ صفر ایک فیصد سالانہ شرح سود پر فراہم کیا ہے۔