• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی صدور کے گھر اب بھی عوام کی توجہ کا مرکز

ہوسکتا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی کا 1600 پنسلوانیاایونیو، امریکی صدور کی سب سے مشہور رہائش گاہ ہو، جسے لوگ ’’وہائٹ ہاؤس‘‘ کے نام سے جانتے ہیں، تاہم اس کے علاوہ بھی کئی خوبصورت گھر ہیں، جہاں امریکا کے سابق صدور نے رہائش اختیار کی۔امریکا کے مضافات میں گزارے گئےبچپن کے گھروں سے لے کر امریکی ساحل سے کچھ ہی دوری پر واقع پرائیویٹ گیٹ ویز تک، سابق امریکی صدور کے گھر اور نجی جائیدادیں آج بھی عوام کے لیے اوپن ہیں، جنھیں گھوم کر وہ امریکی صدور کی زندگیوں میں جھانک سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو سابق امریکی صدور کےکچھ ایسےگھروں کی سیر کرائیں گے، جوناصرف دلکش بنے ہوئے ہیں بلکہ شاندار آرکیٹیکچراور تاریخ کے بھی عکاس ہیں۔آئیے سیر شروع کرتے ہیں۔

Harry S. Truman's Little White House

سابق امریکی صدور کے گھر اب بھی عوام کی توجہ کا مرکز

سابق امریکی صدر ہیری ایس ٹرومین کا یہ گھر Key Westفلوریڈا میں واقع ہے، جو فلوریڈا کے ساحل سمندر سے تھوڑی ہی دوری پر ہے۔ موسم سرما میں جیسے ہی امریکا کے دارالخلافہ کو سردیاں اپنی لپیٹ میں لے لیتی، ہیری ایس ٹرومین، اسٹاف کے اہم اراکین کے ساتھ یہاں کا رُخ کرتے، جسے 'Little White House'کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔یہ گھر 1890میں آفیسرز کوارٹرز کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔1911میں اسے نجی گھر میں تبدیل کردیا گیا اور پہلی جنگ عظیم کے دوران امریکی سائنسدان تھامس ایڈیسن نے یہاں رہائش اختیار کی، جہاںانھوں نے کئی تجربات کیے۔ٹرومین کے بعد سابق امریکی صدور جمی کارٹر اور بل کلنٹن نے بھی اس گھر کو رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔اس گھر کو اب عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس گھر کوابھی تک اس کی اصل حالت میں محفوظ رکھا گیا ہے۔اس گھر کی ایک اور خاص بات اس کا شاندار گارڈن ہے۔

Eisenhower National Historic Site

سابق امریکی صدور کے گھر اب بھی عوام کی توجہ کا مرکز

پنسلوانیا میں واقع یہ گھر تاریخی لحاظ سے اہم’ گیٹس برگ‘ کے میدان جنگ سے تھوڑی سی دوری پر ہے، جہاں امریکی تاریخ کی سب سے شدید خانہ جنگی کا آغاز ہوا تھا۔ یہاں سابق امریکی صدر ڈیوائٹ ڈی آئزن ہاورکا189ایکڑ پر محیط شاندار فارم ہاؤس اور تفریح گاہ ہے۔آئزن ہاور نے 1950میں یہ گھر اس سوچ کے تحت خریدا تھا کہ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ یہاں رہائش اختیار کریں گے، تاہم 1953میں امریکی فوج کے یہ فائیو اسٹار جنرل ملک کے 34ویں صدر بن گئے اور انھیں اس گھر میں زیادہ دیر رہنے کا موقع میسر نہ آیا۔ وہ کبھی کبھاراپنے ساتھی سیاستدانوں اور غیرملکی معززین کو اس 'Temporary White House'میں مدعو کرتے تھے اورانھیں وسیع اراضی اور پالتو جانور دِکھاتے تھے۔ یہاں پالتو جانوروں کے ریوڑ آج بھی گھاس چرتے دیکھے جاسکتےہیں، جب کہ یہاں آرٹ کے 48ہزار نمونے بھی موجود ہیں، جن سے گھومنے کے لیے آنے والے بہت محظوظ ہوتے ہیں۔

Lincoln Home National Historic Site

سابق امریکی صدور کے گھر اب بھی عوام کی توجہ کا مرکز

ابراہم لنکن اور ان کی شریک حیات میری لنکن نے ریاست ایلی نوائے کے اسپرنگ فیلڈ میں واقع اس گھر میں 17برس تک یعنی اس وقت تک قیام کیا جب تک 1865 ء میں وہ صدر کے عہدے پر فائز نہیں ہو گئے ۔ 12کمروں پر مشتمل یہ گھر 1839میں تعمیر کیا گیاتھا۔ابراہم لنکن کے قتل کے 22سال بعد 1887میں اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ اس جگہ چار بلاکس ہیں، جو اس مکان کو گھیرے ہوئے ہیں۔ 

یہاں صدر لنکن کے زمانے کی بہت ساری دیگر اہم عمارتیں بھی ہیں جو امریکی خانہ جنگی اور غلامی کے دور کا احاطہ کرتی ہیں۔سیّاح ان دو عجائب گھروں کا بھی دورہ کر سکتے ہیں، جن میں عصری ثقافت اور صدر لنکن کی زندگی کے واقعات کو بیان کرنے والی نمائشوں کا اہتمام ہے۔ عوام اولین جوڑے کے علیحدہ علیحدہ بیڈ رومز، بچوں کے کمرے، کچن، پارلر، بیٹھک وغیرہ بھی گھوم سکتے ہیں۔

Ulysses S. Grant National Historic Site

سابق امریکی صدور کے گھر اب بھی عوام کی توجہ کا مرکز

1843میں امریکی ملٹری اکیڈمی سے گریجویٹ ہونے کے بعد سیکنڈ لیفٹیننٹ اولیسس ایس گرانٹ کو جیفرسن بیرکس میں اسٹیشن کیا گیا، جو سینٹ لوئس ،میسوری کے مضافات میں ہے۔یہاں ان کی ملاقات جولیا ڈینٹ سے ہوئی۔ پانچ سال بعد 1848میں دونوں سے شادی کرلی۔اگلی چار دہائیوں تک انھوں نے اپنے اس فیملی گھر میں رہائش اختیار کیے رکھی۔ ان کی وفات کے 130سال بعد لکڑی کے تختوں سے بنا ان کا سبز رنگ کا گھر، بیرونی عمارتیں اور استبل کو عوام کے لیے کھولا دیا گیا۔ یہاں آنے والے افراد 22منٹ دورانیہ کی شارٹ فلم 'Ulysses S. Grant: A Legacy of Freedom'سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

Lyndon B. Johnson National Historical Park

سابق امریکی صدور کے گھر اب بھی عوام کی توجہ کا مرکز

لِنڈن بی جانسن 1963ء میں جان ایف کینیڈی کے قتل کے بعدامریکا کے صدر بنے اور ویتنام جنگ میں ملک کی قیادت کی۔ وہ ٹیکساس ہِل کنٹری کو اپنا گھر قرار دیتے تھے، جہاں سے80کلو میٹرمغرب میں ان کایہ مویشی باڑہ (Ranch)اور گھر واقع تھا، جو 1,570ایکڑ پر محیط ہے۔1913میںجب اپنی فیملی کے ساتھ یہاں منتقل ہوئے تو یہ لِنڈن کے بچپن کا زمانہ تھا۔ یہ وہ دور تھا جب ٹیکساس کے اس مضافاقی علاقے میں نا بجلی تھی اور ناہی گھروں میں پانی کے نل۔یہی وجہ ہے کہ جب وہ صدر بنے تو انھوں نے امریکی کانگریس سے 'War on Poverty'نامی قانون منظور کرایا، جس کا تذکرہ ان کے 1964کے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب میں بھی ملتا ہے۔ اس پارک کے دورے سے ان کی زندگی اور ان کی سیاسی میراث کی کہانی کا پتہ چلتا ہے۔صدر جانسن کے بچپن کے اس گھر کا دورہ ہر روز کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین