• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں جرمانے ، پابندی کا شکار


قومی ٹیم میں رہ کر بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیلنےوالے کھلاڑی اگر ڈومیسٹک سیزن میں قوانین کی خلاف ورزی کریں تو اس کا غلط تاثر بہرحال نئے کھلاڑیوں پر پڑے گا ۔

پاکستان کپ کے دوران قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد ، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل، فاسٹ بولر جنید خان،عثمان شنواری جرمانے اور پابندی کی زد میں آگئے ہیں۔

اوپنر احمد شہزاد کا پارا چڑھا رہتا ہے ،اس کے متعدد واقعات اب بھی لوگوں کے ذہن میں ہوں گے جن میں پی ایس ایل تھری میں ایک فاسٹ بولر سے ’توتو میں میں ‘کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلی تھی۔

قومی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں جرمانے ، پابندی کا شکار

قومی ٹیم دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ میں جگہ نہ بناپانے والے احمد شہزاد ڈومیسٹک سیزن بھی برداشت کھو بیٹھے ، میچ کے دوران رن آئوٹ ہونے پر ساتھی بیٹسمین کو غیر مہذب جملے کہہ دئیے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں پاکستان کپ میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے میچ کے دوران احمد شہزاد 72 کے انفرادی اسکور پر غلط فہمی سے رن آئوٹ ہوگئے ۔

احمد شہزاد نے رن آئوٹ ہوتے ہی ساتھی بیٹسمین رضوان حسین سے بدتمیزی کی اور انہیں غیر مہذب جملے کہےجس پر ایمپائرز نے ان کی شکایت میچ ریفری نے کی ،یوں انہیں ڈومیسٹک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔


قومی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں جرمانے ، پابندی کا شکار

اطلاعات ہیں کہ فیڈرل ایریاز کے کپتان کامران اکمل پر سلو اوور ریٹ کے باعث ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ سندھ کے باؤلر جنید خان اور فیڈرل ایریاز کے باؤلر عثمان شنواری پر بھی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین