• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آئن اسٹائن ہمارے ملک کے سب سے بڑے سائنس داں تھے۔‘‘
ہٹلر دور کے جرمن نے فخر کا اظہار کیا۔
’’بے شک۔‘‘ میں نے سر ہلایا۔
’’ہم نے ان کا مذہب بدلنے کی کوشش کی تھی۔‘‘
جرمن نے انکشاف کیا۔
’’واقعی؟‘‘ میں بھونچکا رہ گیا۔
’’ہاں۔ ناکامی پر ان کا رتبہ بدلنے کی کوشش کی۔
اس میں ناکامی پر ان کا نام بدلنے کی کوشش کی۔‘‘
جرمن بتاتا چلا گیا۔
’’اس دوران میں وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔‘‘
میں نے لقمہ دیا۔
جرمن نے کہا،
’’ہاں، پھر ہم نے ان سے منسوب ہر مقام کا نام بدل دیا۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین