• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، زرداری ذاتی دوست سیاسی راہیں جدا ہیں،عمران کا وزیراعظم بننا ملک کی بدقسمتی ہوگی، فضل الرحمٰن

ملتان‘ڈیرہ غازی خان(نمائندہ جنگ)جمعیت علماء اسلام (ف) کےسربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہا ہےکہ نواز’زرداری ذاتی دوست سیاسی راہیں جدا ہیں، عمران کا وزیراعظم بننا ملک کی بدقسمتی ہوگی،کس کوکتنی سیٹیں دینی ہیں کےتاثرسےالیکشن بےمعنی ہوجاتے ہیں،اگرسیاستدان عوام کوکچھ ڈیلیور نہیں کرسکے توپھر عدلیہ مارشل لا لگادے‘ عمران سے اتحاد کیلئے پہلے اسرائیل کو تسلیم کرنا ہو گا‘13مئی کو مینارپاکستان پرایم ایم اےکابھرپورجلسہ ہوگا‘کچھ ادارے ملک کو لبرل بنانےکی کوشش کر رہے ہیں‘ وزیراعظم کی اسمبلی میں فاٹا پر تقریر پر تحفظات ہیں‘ نواز‘ زرداری ہمارے دوست ہیں لیکن ہماراسیاسی پلیٹ فارم ایم ایم اےہے‘پاکستان خارجہ پالیسی کےحوالےسےمشکلات میں گھراہواہے‘الیکشن بروقت ہونے چاہئیں لیکن داخلی بحران کی وجہ سےحتمی طورپرنہیں کہہ سکتا‘پانچ سال تک اقتدارکےمزےلیکر الگ صو بہ بنانےوالےاب نئی دکان سجارہے ہیں۔مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں صحافیوں سےملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن نےکہاکہ ایم ایم اےیکجہتی کےساتھ آگے بڑھ رہی ہےجوآنےوالےوقت میں فعال کرداراداکرےگی‘13مئی کومینارپاکستان پرایم ایم اےکاجلسہ تاریخی ہوگا۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی اسمبلی میں حالیہ تقریرپرتشویش اورتحفظات ہیں‘فاٹاکےعوام سےپوچھاجائےوہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں یقینا فاٹامیں اصلاحات اورترقیاتی کام ہوئےہیں‘فاٹا کی عوام سےپوچھاجائےکہ وہ کےپی کےمیں ضم ہوناچاہتےہیں کہ نہیں‘پارلیمانی قوتوں کوحدودسےتجاوزنہیں کرنا چاہئے‘ پس پردہ ریاستی قوتیں عوام سےووٹ کا حق چھین رہی ہیں‘13مئی کاجلسہ عوامی طاقت کامظاہرہ اورہماری انتخابی مہم کاآغازہوگا جس میں ناچ گانایاپینافلیکسوں کامظاہرہ نہیں ہوگا البتہ پنجاب سمیت ملک بھرکےکارکن شریک ہونگے‘ایم ایم اےایک سیاسی قوت بن چکی ہےاس کےمدمقابل اگرکوئی مذہبی قوتیں اکٹھی ہوتی ہیں ہم انہیں بھی اعتمادمیں لینےکی کوشش کریں گے‘افسوس ناک صورتحال یہ ہےکہ عوام اورسیاستدان بھی نہیں جانتےکہ پس پردہ کیاہورہاہےاورکون کررہاہے؟جنوبی پنجاب صوبہ محاذوالے پانچ سال کہاں سوئےرہے‘وہ اصل میں اب اپنی سیاسی دکان سجاناچاہتےہیں‘جے یوآئی پہلے ہی سرائیکی اوربہاولپور صوبے کی حمایت کر چکی ہے۔انہوں نےکہاکہ زرداری اورنوازشریف یقیناً ہمارےدوست ہیں‘ذاتی تعلقات اپنی جگہ اہمیت کےحامل ہیں لیکن سیاسی راہیں ہمیشہ جداہوتی ہیں۔
تازہ ترین