• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسٹوڈیو اپارٹمنٹ بھی ہے ڈیمانڈ بھی

اگر آپ کوئی طالبعلم ہیں، یا چھوٹا سا گروپ ہیںجو مل جل کر اسٹڈی کرنا چاہتاہو، یا آپ کے تعلیمی ادارے کے پاس ہاسٹل موجود نہ ہو اور آپ کی فیملی دوردراز رہتی ہو یا آپ کی فیملی بہت چھوٹی ہے ،یا آپ کیریئر بنانے آئے ہیں اور نئی نئی جاب کے سلسلے میں شہر میں سیٹل ہوئے ہیں ، یا آپ کا کوئی میوزیکل بینڈ ہے جو ایک ساتھ مل کر جیمنگ کرنا چاہتاہے تو ایک بڑے سے کمرے پر مشتمل ایک اسٹوڈیو اپارٹمنٹ آپ کیلئے آئیڈیل اور مانندِ کم خرچ بالا نشین ہو سکتاہے۔ 

آپ اکثر اخبارات یا سوشل سائٹس پر اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کی ’’ضرورت ہے یا دستیاب ہے ‘‘ کےاشتہارات دیکھتے ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کی دلچسپی کی وجہ سے اسکی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ اگر آپ اسٹوڈیو اپارٹمنٹ میں رہنےکا پلان بنارہے ہیں تو پھر آپ کو اس کام کیلئے کچھ مشوروں کی ضرورت ہوگی۔

کوشش کریں کہ کسی طرح جگہ کو مناسب طریقے سے مربع یا چوکور شکل کے کمرے میں فرنیچر رکھنے کے لیے استعمال کریں۔ساتھ رہنے میں ناراضگیاں بھی ہوسکتی ہیں جو انسان کی فطرت کا حصہ ہے اگر ناراضگی ہو اور کچھ دیر کیلئے ایک دوسرے سے دور رہنا ہوتو کمرے میں مختلف سیپریٹرز لگا کر اسے تقسیم کرلیں ۔ 

جس کے لیے تقسیم کرنے والی اشیاء استعمال کریں:چیزیں جیسا کہ کتابوں کی الماری اور حرکت پزیر ڈیوائڈرز جس سے کمرا تقسیم ہو جاتاہے ۔ یا مختلف قسم کے رنگوں والی شیٹس کے سیپریٹرز بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

ایک تہائی کا اصول

1۔ایک تہائی سونے

2۔ایک تہائی کھانے کے لیے

3۔ایک تہائی رہنے اور بات چیت سے لطف اندوز ہونے کے لیے

کم سے کم اشیا اور ان کا تصرف

وہ کہتے ہیں ناں کہ زیادہ برتن زیادہ کھٹکتے ہیں ، اسی لئے اسٹوڈیو اپارٹمنٹ میں کم سے کم سامان رکھیں تاکہ آپ کو ادھر سے ادھر حرکت کرنے میں آسانی ہو اور آپ کو سامان کی تنظیم اور صفائی وغیرہ کا زیادہ ککھیڑ نہ کرنا پڑے۔ وہ چیزیں رکھیں جو رنگین ہوں، زندگی کا احساس دلاتی ہوں ، طبیعت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہوں۔جیسے نایاب اور منفرد اشیاء مثلاََ پھولوں کا گلدان ،میز پر نایاب اشیاء کا مسکن اور بیٹھنے کیلئےدلکش بین بیگس ، کائوچز یا روکنگ چییرز۔

فرنیچر کم جگہ گھیرنے لیکن زیادہ گنجائش والا ہو

آپ ایسا فرنیچر بھی خرید سکتے ہیں جو جگہ تو کم گھیرتا ہے لیکن اس میں گنجائش زیاد ہوتی ہے۔ عموماََ یہ دیوار پر ریکس کی طرح بھی ہوتے ہیں۔ آپکو چھوٹی سی جگہ میں بہت سی اشیاء رکھنے سے گریز کرنا چاہئے اگر فرنیچر کو جگہ تقسیم کرنے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے تو اسے زیادہ نہ کریں ۔ 

اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کے لیے فرنیچر کی تین چیزیں جو بہت ضروری ہوںفہرست میں وہ شامل کریں۔ایک بیڈ صوفہ، ایک کافی کی میز، اور کتابوں کی الماری.یہ چیزیں اپارٹمنٹ میں زیادہ جگہ نہیں گھیرتیں۔ 

زیادہ چیزوں کو رکھنے کے لیے کرائے کا گھر یا پھر وہ جگہ خریدیں جو بہت زیادہ ہو یا پھر ایک الگ سے جگہ خریدیں تو آپ ہر وہ چیز رکھ سکتے ہیں جو آپکو پسند ہو اور وہ رکھیں جو آپکو ضرورت ہو اپنے تمام رہائشی جگہ میں کم سے کم استعمال ہونے والی اشیاء کو چیک کریں اور دیکھیں کہ کس طرح کم سے کم اندازمیں آپ اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

پردوں کا بہترین استعمال

پردے ہلکے اور شفاف ہوںتو وہ روشنی کو اندر آنے دیں گے اور آپ کو اپارٹمنٹ کھلا کھلا اور روشن محسو س ہوگا۔ آپ کے اپارٹمنٹ کی کوئی بھی کھڑکی نہ صرف فریم سے ڈھکی جا سکتی ہےبلکہ اگر آپ اپنے اپارٹمنٹ میں کچھ اضافی دلکشی چاہتے ہیں تو مختلف رنگوں کے ایک سے زیادہ تہوں والے پردے کے متعلق سوچیں ۔یہ نہ صرف آپکی جگہ کودلکش بنادے گا بلکہ یہ سستا بھی ہوگا اور اسکی خاصیت یہ ہے کہ اسے کسی بھی گھر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اندرونی دیواروں کی آرائش

آپ اپنے اپارٹمنٹ کو اپنے مزاج کےرنگوں سے سجاسکتے ہیں۔ رنگ ایسے استعمال کریں جن میں گہرائی ہو۔ جن سے اپارٹمنٹ بڑا دکھائی دے نہ کہ چھوٹا ۔

کمرے چاروں دیواروں پر ایک ہی رنگ نہ کریں۔ ایک دیوار پر مختلف رنگ کریں ، آپ دیکھیں گے اس سے آپ کی طبیعت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اورآپ کو گھر میں کشادگی بھی محسوس ہوگی۔

آئینے کی حکمت عملی

مناسب حکمت عملی سے لگایا گیا آئینہ اپنے آپ میں ایک خاصیت رکھتا ہے اور یہ کسی بھی گھر خواہ چھوٹا ہو یا بڑا استعمال کیا جانا چاہئیے۔ چھوٹی جگہوں پر آئینہ لگانے سے گھر بڑا دکھائی دیتاہےاور کم روشنی بھی منعکس ہونے کے بعد زیادہ پھیل جاتی ہے اور کمرہ زیادہ روشن دکھا ئی دیتاہے۔ 

کھڑکیوں سے آنے والی روشنی بھی آئینوں کی حکمت عملی وجہ سے سب جگہ پھیلتی ہے اورمیز اور فرش کے لیمپ کی زیادہ ضرورت نہیں رہتی جو کہ بہترین ہے اسٹوڈیو اپارٹمنٹ میں رہنے کی کنجی یہ ہے کہ صرف وہ استعمال کریں جو آپ کوقدرتی طور پر دیا گیا ہے اس میں کھڑکیاں، سورج کی روشنی اور گھر میں پہلے سے موجود اشیاء شامل ہیں۔

فرنیچر کا استعمال

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر کے لیے آپکا فرنیچر بہت زیادہ چھوٹا یا بڑا نہیں ہونا چاہئے ۔ آپ جانتے ہیں کہ چھوٹی جگہ کے لیے بڑا فرنیچر جگہ تنگ کر دیتاہے ہم بہت چھوٹے فرنیچر کی طرف جائیں تو یہ گھر کو ایسابنادے گا جیسے کسی چھوٹے بچے کا کمرہ ہو۔ بعض اوقات چھوتی اشیاء سستی اور معیار کی ہلکی ہوتی ہیں۔ 

آپ اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کے لیےاپنی آرائشی اشیاء کی گنجائش کی حکمت عملی اپنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہر چیز ایک دوسرے کے ساتھ درست جگہ پر رکھ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک روایتی انداز طرز کا صوفہ اپکے اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کے لیے بہترین ہے ۔

آج کل فولڈنگ بیڈ ز اور صوفے بھی دستیاب ہیں۔ جب آپ سو کر اٹھیں تو اسے فولڈ کردیں۔ آپ کے اسٹوڈیو میں کافی جگہ بن جائے گی یا صوفہ کم بیڈ استعمال کریں ۔ دن بھر صوفے کے طور پر استعمال کریں اور رات کو اسے بیڈ بنا کرمزے سے کے مزے لیں۔ دو افراد ہوں تو بیڈکے اوپر بیڈ والا فرنیچر بھی آج کل عام ہے۔ امید ہے کہ اسٹوڈیو اپارٹمنٹ والوں کے یہ مضمون فائدہ مند ثابت ہوگا۔

تازہ ترین