• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

300چھکے مارنے والا پہلا ایشیائی کھلاڑی کون؟


بھارتی کرکٹرروہت شرما ٹی ٹونٹی کرکٹ میں300چھکے لگانے والے نا صرف بھارت کے بلکہ ایشیا کے پہلےکھلاڑی بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی انڈینزکے کپتان روہت شرما نے یہ اعزاز آئی پی ایل سیزن ا لیون میں کنگز پنجاب الیون کو سترہویں اوور میں چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے حاصل کی۔

روہت شرما نے دنیائے کرکٹ میں چھکے مارنے والے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کی فہرست میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، اس فہرست میں ان کا نمبر7ہےتاہم اس حوالے سے روہت پہلے ایشیائی کرکٹر ہیں۔

300چھکے مارنے والا پہلا ایشیائی کھلاڑی کون؟

اس مقابلے سے پہلے روہت کے پاس 299 چھکوں کا ریکارڈ تھا، آئی پی ایل سیزن ا لیون میںکنگز پنجاب کے خلاف کھیلے جانے میچ میں سترہویں اوور کی پہلی بال پر چھکا مار کر انہوں نے تین سو چھکوں کا ریکارڈ بنا لیا اور پھر پانچ بالوں کے بعد ایک اور چھکا مار کر تعداد 301 کر دی۔

روہت نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 78 ، آئی پی ایل میں 183 چھکے لگائے، باقی 40 چھکے ٹی ٹوئنٹی، چیمپئنز لیگ، سید مشتاق علی ٹرافی اور دیگر کے کھاتے میں جاتے ہیں۔

اس فہرست میں صف اوّل کرس گیل ہیں جنہوں نے 844 چھکے لگائے، کئیرون پولارڈ 525 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، برینڈن میک کولم 445 چھکو ںکے ساتھ تیسرے، ڈوائن اسمتھ 367 چھکوں کے ساتھ چوتھے، شین واٹسن357 چھکوں کے ساتھ پانچویں، ڈیوڈ وارنر 319 چھکوں کے ساتھ چھٹے، اور اب روہت شرما 301 چھکوں کے ساتھ ساتویں کھلاڑی بن گئے۔

ایک اور بھارتی کھلاڑی سریش رائنا 290 چھکوں کے ساتھ لائن میں لگے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین