• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:کوئلہ کان کے 2 حادثات، 18 مزدور جاں بحق

کوئٹہ:کوئلہ کان کے 2 حادثات، 18 مزدور جاں بحق

کوئٹہ میں کوئلہ کی 2 کانیں بیٹھ گئیں، جس کے نتیجے میں 18 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ،متاثرہ کان میں پھنسے 16 کان کنوں کی لاشیں نکال کی گئی ہیں جبکہ 18 مزدوروں کو بچالیا گیا ہے، جاں بحق تمام کان کنوں کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے۔

صدر کول مائنز لیبر یونین بخت نواب کے مطابق مارواڑ کوئلہ کان میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری ریسکیو کا عمل مکمل ہوگیا ہے، متاثرہ کان سے 16 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق تمام افراد کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے، جاں بحق کان کنوں کو آبائی علاقہ روانہ کرنے کےلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب اسپین کاریز کے علاقے میں کوئلہ کان سے 2 کان کنوں کی لاشیں نکال کی گئی ہیں اور متاثرہ کان میں پھنسے5 کان کنوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مارواڑ،اسپین کاریز کوئلہ کان حادثوں میں مجموعی طور پر18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، آج دوپہر کے وقت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں مقامی کوئلہ کان میں میتھین گیس بھر جانے کے نتیجے میں دھماکا ہوا تھا اور کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا،جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے مزدور اندر پھنس گئے تھے۔

تازہ ترین