• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی فرانس کا اجلاس، پارٹی کی موجود صورتحال پر تبادلہ خیال

پیپلز پارٹی فرانس کا اجلاس، پارٹی کی موجود صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے بنیادی اور نظریاتی دیرینہ کارکنوں سابقہ عہدیداروں کا ایک ہنگامی اجلاس چوہدری کامران یوسف گھمن کی صدارت میں پیرس کے نواحی ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی فرانس کی جانب سے پارٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یورپ، فرانس میں ہونے والی نئی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ پارٹی چیئرمین نے ناروے اجلاس میں ہماری تجاویز پر پارٹی تنظیموں کو یورپ بھر میں تعلیل کیا تھا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اپنا نقطہ نظر چیئرمین بلاول بھٹو تک پہنچانے کے لیے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئےایک پریس کانفرنس کی جائےجس کے بعد پریس ریلیز اور مراسلہ پارٹی قیادت کو جاری کردیا۔

اس میں پارٹی کے بانی نظریاتی دیرینہ بھٹو ازم کے جیالوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کیا جائے گا اور ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

تازہ ترین