• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں بیس بائیس سال سے چور پکڑ رہا ہوں۔‘‘
بزرگ نے فخر کا اظہار کیا۔
’’ماشا اللہ۔‘‘
میں نے تعریف کی۔
پھر ان کا جائزہ لیا۔
با وقار شخصیت لیکن آنکھوں میں عجیب سی بے چینی تھی۔
’’کوئی چور لاہور سے پکڑا،
کوئی راولپنڈی سے، کوئی کراچی سے،
کوئی ملتان سے، کوئی جہلم سے۔‘‘
بزرگ ہونٹ سکیڑ کے بتاتے رہے۔
’’کیا آپ پولیس میں تھے؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’نہیں۔ پولیس سے کیا تعلق؟‘‘
وہ بڑبڑائے۔
میں حیران رہ گیا،
’’پھر آپ نے چوروں کو کیوں پکڑا اور ان کا کیا کیا؟‘‘
بزرگ نے کہا،
’’اپنی پارٹی میں شامل کر لیا۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین