• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
انسانیت ابھی زندہ ہے

چین میں ٹریفک پولیس اہلکار نے یاد کرادیا کہ انسانیت ابھی زندہ ہے، ہجوم میں والدین سے بچھڑ جانے والی بچی کو گود میں لے کر ٹریفک کنٹرول کرتا رہا اوربچی کو والدین سے بھی ملادیا۔

چین کی ایک سڑک پر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک پولیس اہلکار نے سڑک کنارے روتی بچی دیکھی تو فورا اسے گود میں اْٹھالیا لیکن فرض سے بھی غافل نہ ہوا۔


بچی گود میں لیے ٹریفک کنٹرول کرتا رہا، والدین کے نہ ملنے پر ننھی پری کو پولیس اسٹیشن پہنچادیا جہاں بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی۔

تازہ ترین