• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا

کراچی میں چھٹی کےدن لوڈشیڈنگ کی چھٹی نہ ہوسکی، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کا دعویٰ کیے جانے کے بعد کئی علاقوں میں معمول کے مطابق ہونے والے لوڈشیڈنگ کے علاوہ اضافی بجلی کی بندش بھی کی جارہی ہے جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

کراچی کے علاقےگلشن اقبال کےمختلف بلاکس،لیاقت آباد اورناگن چورنگی میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ڈیفنس اور کلفٹن سمیت لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 سے 4 گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے ،باقی مقامات پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ۔

الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی کمی کے باعث لوڈشيڈنگ میں ایک سے 3 گھنٹے کا اضافہ کردیا گيا ہے جب کہ معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک سعدیہ دادانے کہا ہے کہ اضافی لوڈشیڈنگ بن قاسم پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے ہے ۔180میگاواٹ شارٹ فال کاسامناہے۔ پاورپلانٹ میں خرابی دورہوتےہی بجلی کی فراہمی بہترہوجائےگی۔

تازہ ترین