• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پورمیں ماں اور3 بچیوں کا بے دردی سے قتل

ہری پورمیں ماں اور3 بچیوں کا بے دردی سے قتل

ہری پور کے نواحی علاقے بانڈی میں ماں سمیت تین بچیوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔

ہری پورپولیس کے مطابق ماں بیٹیوں کو کسی نے باندھ کر قتل کیا ہے ،خاتون سمیت تینوں بچیاں گھر میں اکیلی تھیں۔

ذرائع کے مطابق چاروں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے خان پور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

مقتولین میں صدف اختر زوجہ شفاقت زمان ،ایمان شہزادی عمر 9 سال،زرقہ شہزادی عمر سات سال اورزینب شہزادی عمر5 سال شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے خاندان کا سربراہ شفاقت زمان کافی عرصہ سے مفرور ہے۔

شفاقت زمان 489کے مقدمے میں کافی عرصے سے مطلوب ہے ،پولیس قاتل کا پتہ لگانے اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین