کراچی میں سپرہائی وے پر واقع ایک واٹر پارک کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت حماد اور حماس کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشیں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔