• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانیہ سےتعلق رکھنے والی بیک پیکر نامی سوسائٹی نے پاکستان کو دنیا کا بہترین سیاحتی مقام قرار دیا ہے،سوسائٹی نےپاکستان کو پر امن ،بہترین مہمان نواز اور دوست ملک بھی قرار دیا ۔

پاکستان 2018میںسیاحت کیلئے بہترین مقام منزل ہو گا

بیک پیکر سوسائٹی کی جانب سے جا ری کی جانے والی سیاحت کیلئے دنیا کے20بہتر ین مقامات کی فہرست میں پاکستان کے علاوہ روس،ترکی کرغزستان،چین اور بھارت بھی شامل ہیں۔

پاکستان 2018میںسیاحت کیلئے بہترین مقام منزل ہو گا

بیک پیکر سوسائٹی کے سیموئل جونسن اورایڈم سلوپر نے یہ فہرست دنیا کے 101ممالک کے دورے کے بعد مرتب کی ہے،دونوں کا ایک خلیجی اخبار سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ پاکستان نے اس فہرست میں واضح طور پر اپنی جگہ بنائی ،قدرتی حسین مناظر اور وہاں کے لوگوں کی زبردست مہمان نوازی نے ہمارے دل جیتے اوریقینی طور پر پاکستان کرہ ارض کا دوست ترین ملک ہے۔

سیاحت کے شوقین افراد کو ہم مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سیاحت کے لئے پاکستان کا انتخاب کریں،خاص طور پرشاہراہ قراقرم سے اسلام آباد اور پھر درہ خنجراب تک سفر ضرورکریں،سیاحت کا مزہ آ جائے گا۔

پاکستان 2018میںسیاحت کیلئے بہترین مقام منزل ہو گا

سیموئل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آپ کے خیال سے بھی زیادہ حسین مناظر آپ کے منتظر ہیں جو آپ کے ذہن پر نقش ہو جائیں گے اور آپ ان کے سحر میں مبتلا ہو جائیں گے ۔

جنوبی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے26سالہ سیموئل اور26سالہ سلوپر نے موسم گرما میں پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چند دن لاہور ،راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزارے جس کے بعد وہ کاغان ویلی سے ناران اور بعد ازاں بابو سر شمالی گلگت تک جا پہنچے ان کا یہ سفر ہنزہ ویلی تک رہا جہاں سے کریم آباد کے مقام سے انہوں نے ھون پاس پرچڑھنے انتخاب کیا ۔

پاکستان 2018میںسیاحت کیلئے بہترین مقام منزل ہو گا

ھون پاس پر چڑھنے کیلئے منتخب کرنے کی وجہ بیان کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ اس جگہ کا انتخاب برطانیہ کے معروف کوہ پیما ایرک شپٹن کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے ان نظاروں سے لطف اندوز ہو نا تھا جسے انہوں نے دریافت کیا اور بعد ازاں انہوں نے ان خوبصورت اور حسین مناظر کا ذکر بھی کیا ،اس موقع پر سیموئل نے اپنے سفر کو یاد کرتے ہو ئے بتایا کہ واقعی یہ قدرتی مناظر دنیا میں کہیں اور نظر نہیں آئے اور ان مناظر نے ہم پر سحر طاری کر دیا ۔

سیموئل کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو لوگ کوہ پیمائی کا شوق رکھتےہیں ان کے لئے مشورہ ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ حسین مقام انہوں نے نہیں دیکھا ہوگا وہ اس مقام پر ضرور جائیں اور یہاں کے سحر زدہ مناظر سے لطف اندوز ہونےکیلئے یہاں کا سفر ضرور کریں ۔انہوں نے ہنزہ ویلی اور یہاںکی چوٹیوں کے مناظر کو دنیا کے بہترین قدرتی مناظر قرار دیا ۔

مہم جو سیاحوں کا اصرار ہے کہ دنیا کے سیاح اسلام آباد سے چین کی سرحد خنجراب کا سفر بذریعہ شاہراہ قراقرم ضرور کریں یہ دنیا کا زبردست اور یاد گار سفر ہو گا۔

تازہ ترین