• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’خطے میں امن ہوگا تو معیشت ترقی کرے گی۔‘‘
یورپی این جی او کے رہنما پروفیسر شمٹ نے کہا۔
ہم سب نے سر ہلاکر تائید کی۔
پروفیسر صاحب خوش ہوئے۔ پھر لیکچر آگے بڑھایا،
’’آپ لوگ امن کے لئے کردار ادا کریں۔
جہاں امن ہوتا ہے، وہاں سرمایہ آتا ہے۔
نئی فیکٹریاں لگائی جاتی ہیں۔
مقامی لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔
مقامی مال کی کھپت بڑھتی ہے۔‘‘
اتنا کہہ کر پروفیسر نے دم لیا۔ پھر پوچھا،
’’آپ کے ہاں مقامی سطح پر سب سے زیادہ کیا شے تیار کی جاتی ہے؟‘‘
میں نے فخر سے سینہ تان کر کہا،
’’بندوقیں!‘‘
تازہ ترین