• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیکل ریس کے دوران رضاکارخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

 سائیکل ریس کے دوران رضاکارخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

برطانوی شہر لیڈز میں ایک سائیکل ریس کے دوران سواروں کو راستہ دکھانے کی ڈیوٹی پر مامور رضاکار خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ٹور ڈی یارک شائر نامی اس ریس میں حصہ لینے والے سائیکل سوار فنش لائن کی جانب گامزن تھے کہ اس ہی دوران ان کے پیچھے آنے والی ایک گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر وہاں رکھا ٹریفک سائن اکھاڑتی ہوئی چلی گئی۔

اس دوران خوش قسمتی سے وہاں کھڑا رضاکار عین موقع پر گاڑی کو دیکھ کر ہٹ گیا جس کے نتیجے میں اس کی جان بچ گئی۔

تازہ ترین