• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارشل آرٹ کے ماہر پاکستانی نوجوان کے دو نئے کارنامے


فولادی ہاتھ ہی نہیں فولادی سر والے پاکستانی نوجوان اور مارشل آرٹ کے ماہر محمد راشد نے دو نئے کارنامے انجام دیکر دو عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

جی ہاں،کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد راشدنے نہ صرف اپنے سر سے ایک منٹ کے دوران ایک نہ دو بلکہ51 تربوز پھوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے بلکہ ساتھ ہی اپنے ہاتھ سے ایک منٹ میں 281 اخروٹ توڑ کردوسرا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ۔

مارشل آرٹ کے ماہر پاکستانی نوجوان کے دو نئے کارنامے

پاکستانی مارشل آرٹ اکیڈمی کے با نی اور صدر محمد راشد نے کراچی میں اپنی مہارت کا عملی ثبوت دیتے ہوئے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ ایک بار پھر دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔

محمد راشد اس سے قبل بھی کہنی کے ذریعے اخروٹ توڑنے، سر سے بوتل کے ڈھکن کھولنے اور کہنی سے کین کچلنے کے علاوہ بھی کئی گنیز ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں ۔

واضح رہے اس سے قبل سر سے 43تربوز پھوڑنے کا ریکارڈتھا ۔ اسی طرح ایک منٹ میں 251اخروٹ توڑنے کا بھی ریکارڈ بن چکا ہے ۔

تازہ ترین