• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب،اسد شفیق نے پاکستان کو انگلش سرزمین پر فتح یاب کرادیا

شاداب،اسد شفیق نے پاکستان کو انگلش سرزمین پر فتح یاب کردیا

پاکستا ن کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کے دوسرے وارم اپ میچ میں نارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

گرین شرٹس کی دورے کےد وران پہلی کامیابی میں شاداب خان کی 10 وکٹوں کے ساتھ اسد شفیق کی شاندار کا کردار نمایاں رہا ۔

شاداب،اسد شفیق نے پاکستان کو انگلش سرزمین پر فتح یاب کردیا

تیسرے دن کے اختتام کے اسکور 240 رنز پر 5آئوٹ سے نارتھیمپٹن شائر نے اپنی اننگز آگے بڑھائی۔آخری دن کی ابتدا میں پاکستانی باؤلرز کو وکٹ لینے میں مشکلات پیش آئیں لیکن محمد عباس اور شاداب خان نے عمدہ اسپیل کے ذریعے قومی ٹیم کی میچ میں واپسی یقینی بنائی۔

سنچری میکرکپتان روب نیوٹن جو پاکستان کی کامیابی میں گزشتہ روز سے حائل تھے ،ان کی اننگز کا اختتام محمد عباس نے کیا ، انہوں نے 118 رنز کی پراعتماد اننگز کھیلی ۔

کپتان کی اہم ترین وکٹ کھودینے کے بعد نارتھیمپٹن شائر کے باقی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں پاکستانی بولر کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور پوری ٹیم 301 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عباس اور شاداب نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز کی برتری کی بدولت پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے صرف 133 رنز کا ہدف ملا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو ابتدا میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں اظہر علی کو پویلین لوٹنا پڑا۔

اس کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے حارث سہیل آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بغیر کسی نقصان کے ٹیم کو ہدف تک رسائی دلا کر فتح سے ہمکنار کرایا۔

دونوں کھلاڑیوں نے ناقابل شکست 120 رنز کی شراکت قائم کی، امام نے 59 اور حارث نے 55 رنز بنائے۔

پاکستان دورے کا باقاعدہ آغاز 11مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کرے گی جو آئرش ٹیم کا پہلا ٹیسٹ میچ ہو گا۔

تازہ ترین