• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہائی وے پر کار ڈرائیو کر کے مزہ آ گیا۔
نہ کوئی میری لین میں گھسا،
نہ کسی نے ہارن بجایا،
نہ کسی نے ہائی بیم سے پریشان کیا۔‘‘
میں نے امریکی دوست مارک کو بتایا۔
’’ کیوں؟ کیا تمہارے ملک میں سگنل نہیں ہوتے؟‘‘
مارک نے پوچھا۔
’’ہوتے ہیں۔‘‘
میں نے بتایا۔
’’سڑکوں پر لین نہیں بنائی جاتیں؟‘‘
’’بنائی جاتی ہیں۔‘‘
’’پھر بھی لوگ دوسرے کی لین میں گھستے ہیں؟‘‘
’’ہاں، گھستے ہیں۔‘‘
مارک ہونٹ رگڑتا رہا۔ پھر کہا،
’’عوام اپنے حکمرانوں کے رویّوں کا عکس ہوتے ہیں۔
تمہارے ہاں ادارے بھی ایک دوسرے کے دائرہ کار میں گھستے ہوں گے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین