• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ باپ اور بھائی نے بوڑھے شخص کو بیچ دیا تھا‘

’ باپ اور بھائی نے مجھے 65 سالہ شخص کو فروخت کر دیا تھا‘

چمن میں لیویز نے کارروائی کر کےکراچی کی رہائشی لڑکی کو بازیاب کرا لیا اور لڑکی فروخت کرنے والے باپ کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی نے الزام لگایاکہ باپ اور بڑے بھائی نے پیسوں کے عوض 65 سالہ شخص کو فروخت کر دیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شیلا باغ میں کارروائی کرکے ایک لڑکی کو بازیاب کرایا گیا۔

لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ کراچی کی رہائشی ہے اور والد اور بڑے بھائی نے پیسوں کے عوض اسے 65 سالہ شخص کو فروخت کیا تھا۔

لڑکی نے بتایا کہ اس کے والد پہلے اسے کوئٹہ اور پھر شیلا باغ لے کر آئے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جس شخص نے لڑکی کو خریدا اُس کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین