• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی میں آتش فشاں سے لاوا اگلنے کا سلسلہ جاری


امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے لاوا اگلنے کا عمل جاری ہے جس کی لیپٹ میں نہ صرف درجنوں مکان آکر تباہ ہو چکے ہیں بلکہ کئی گاڑیاں بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں اورسینکڑوں افرادنے تیزی سے نقل مکانی شروع کردی۔

ہوائی کے کیلاوییا نامی آتش فشاں نے گزشتہ جمعرات کو لاوا اگلنا شروع کیا تھا۔

ہوائی میں آتش فشاں سے لاوا اگلنے کا سلسلہ جاری

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق علاقے میں زلزے کے بعد آفٹ شاکس کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔

حکام میں لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ فضا میں مہلک سلفر ڈائی آکسائیڈ گیس پھیل چکی ہے اورلوگ اس علاقے سے دور رہیں۔

سوشل میڈیا پر مکانوں اور گاڑیوں کو لپیٹ میں لیتے لاوے کی دل دہلا دینے ولای ویڈیوز نے دیکھنے والوں کوخوفزدہ کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین