• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے اربوں ڈالرز بھارت منتقلی کی رپورٹ مسترد کردی

اسٹیٹ بینک نے اربوں ڈالرز بھارت منتقلی کی رپورٹ مسترد کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک سے 4.9 ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کی رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ مرکزی بینک نے 2016ء میں ہی کہہ دیا تھا کہ اس طرح کی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں ۔

مرکزی بینک کے مطابق ورلڈ بینک نے غلط اندازوں پر رپورٹ تیار کی تھی، بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمی ٹینسز فیکٹ بک ہجرتوں کے اعداد و شمار پر تیار کی گئی تھی جس میں 1947ء کی ہجرت کے اعداد و شمار کو بھی بنیاد بنایا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رپورٹ میں1947ء میں ہجرت کرکے پاکستان آنے والوں کو یہاں کا شہری قرار دیا تھا، اس بنیاد پر مرکزی بینک نے اس رپورٹ کی مکمل تردید کی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے ستمبر 2016 ءکے اعلامیے میں بتادیا تھا کہ مالی سال 2015-16 میں پاکستان سے صرف ایک لاکھ 16 ہزار ڈالر کی ترسیلات بھارت بھیجی گئی تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2016 ءمیں بھارت سے پاکستان 3 لاکھ 29 ہزار ڈالر آئے تھے جبکہ پاکستان سے بھارت درآمدات 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔

تازہ ترین