• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کامیڈی فلم ’اوشینز8‘کی نئی جھلکیاں جاری


ہالی ووڈ کامیڈی فلم اوشینز 8 کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔گیری روس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مشہور زمانہ فلم سیریز اوشینزکا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو نیو یارک کے مشہو ر میٹ گالا میں صدی کی سب سے بڑی چوری کی واردات کرنے کیلئے اپنی ٹیم بناتی ہے۔

ہالی ووڈ کامیڈی فلم ’اوشینز8‘کی نئی جھلکیاں جاری

فلم کی کاسٹ میں سینڈرا بلوک،ریحانہ،کیت بلینکٹ،اینا ہتھاوے،سارہ پالسن،منڈے کیلنگ اور ڈیمین لیوس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جارج کلونی کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 8جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔


تازہ ترین