• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’رابن ہْڈ‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا


ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایڈونچر سے بھرپور امریکن فلم رابن ہْڈکا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم ’رابن ہْڈ‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا

اوٹو باتھرسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مشہور زمانہ تاریخی کردار رابن ہْڈ کے گرد گھوم رہی ہے جس میں رابن ہْڈظالم اور کرپٹ حکمران کیخلاف جنگ کا اعلان کردیتا ہے۔

فلم میں ٹیرن ایگرٹن رابن ہڈ کا تاریخی کردار نبھارہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں جیمی فاکس،بین مینڈلسن ،ایو ہیوسن،پال اینڈرسن،جوش ہرڈمین،جیمی ڈونین اور ٹم منچن شامل ہیں۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایتکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 21نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین