• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بے حال، صرف زرداری خوشحال ہے،شہباز شریف، پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ٹیسٹو ں کی فیس ختم کرنے کا اعلان

لاہور،چکوال،مٹیاری(جنرل رپورٹر،نمائندہ جنگ، مانیٹر نگ سیل) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ بے حال،صرف زرداری خوشحال ہے انھوں نے چکوال میں پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی فیس ختم کرنے کا اعلان کیامٹیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبا ز شریف نے کہاکہ، زرداری اور بنی گالا ہم پیالہ ہم نوالا ‘‘زرداری اور بنی گالا والے اکٹھے ہوگئے ہیں،زرداری سندھ کو برباد کر دیا ان کا نعرہ مرسوں مر سوں کام نہ کرسوں میں سندھ کے ہر ضلع میں ’’دانش سکول ‘‘ بناوں گا،سندھ کو پاکستان کا خوشحال صوبہ بنا کر رہیں گے۔ زرداری نے سندھ میں روزگار دیا نہ مسائل حل کیے،زرداری نے ہسپتال بنایا،ناروزگاردیا، ہاریوں کو بلاسود قرض نہیں دیا، ملک کو لوٹا۔ سندھ ہے تو پاکستان ہے، بلوچستان ہے تو پاکستان ہے،خیبرپختونخواہے تو پاکستان ہے اگر سندھ ترقی نہیں کرتاتو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں 100 ارب روپے کی سڑکیں بنائیں، ہرضلع میں ہسپتالوں میں مفت ادویات اور بہترین لیب ہیں،پنجاب میں بے روزگار نوجوانوں کو 40 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے، یہی نہیں پنجاب میں ہاری اور غریبوں کے بچے ڈاکٹرز اور انجینیرز بنے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ سندھ دھرتی والو! سندھ کو پنجاب بناکر چھوڑوں گا،اللہ نے موقع دیاتوکراچی تاکشمورسندھ کوپنجاب بناوں گا،زرداری کہتاہے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، میں کہتا ہوں مرسوں مرسوں، کام نہ کرسوں،سندھ کی سڑکیں بنانے کے لیے150 ارب روپے خرچ کروں گا۔2013میں ملک کے اندر بجلی دور دور تک نہیں تھی،مجھے آج پتا چلا ہے کہ یہاں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اسلام آباد سے بات کروں گا۔سندھ میرا صوبہ پہلے ہے پنجاب بعد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دن رات کام کیا،سی پیک لائے،بجلی کے منصوبے لگائے، ہم سندھ کو پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ بناکر چھوڑیں گے لیکن مخالفین اربوں کھربوں روپے یہاں کے دبئی لے کر گئے ہیں،چکوال میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منگل کے روزعمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر آپ نے کے پی کے میں ہسپتال بنائے ہوتے، دکھی انسانیت کی خدمت کی ہوتی تو خیبر پختونخواہ کے عوام علاج کیلئے پنجاب کا رخ نہ کرتے۔ آپ نے پانچ سال دھرنوں میں ضائع کر دیے، محاذ آرائی کی سیاست کی جس کی وجہ سے پاکستان کو ہم گزشتہ پانچ سال میں جس جگہ لے جانا چاہتے تھے اس جگہ لے کر نہ جا سکے۔ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں 65کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور سٹی سکین سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ چکوال جیسا ہسپتال خیبر پختونخواہ کے کسی بھی ضلع میں ایسا دکھا دیں تو وہ مان جائیں گے کہ خیبر پختونخواہ میں بھی کوئی ترقی ہوئی ہے۔ اب چکوال کے مریضوں کو پنڈی نہیں جانا پڑے گا اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی سٹی سکین مشین ہم نے نصب کر دی ہے جہاں پر مریضوں کے مفت ٹیسٹ ہونگے۔ انہوں نے تمام ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیسٹ اور ادویات مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال کاکچرہ جس میں ویسٹ، پٹیاں اور انجکشن وغیرہ شامل ہیں ان کو راکھ کرنے کیلئے 13اضلاع میں جدید ترین پلانٹ نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ 13مزید اضلاع میں یہ جدید پلانٹ نصب کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال میں ایمرجنسی بلاک، سی ٹی سکین مشین اور پتھالوجی لیب کا افتتاح کیا۔پتھالوجی لیب کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعلیٰ نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود عملے سے بات چیت کی۔وزیر اعلیٰ نے سی ٹی سکین مشین کے شعبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی ہسپتال چکوال کے آپریشن تھیٹر اور او پی ڈی بلاک کا بھی دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی اور احوال دریافت کیا، مریضوں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دن رات عوام کی خدمت کرکے دل جیت لئے ہیں اور یہی حقیقی لیڈرشپ کا تقاضا ہے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب بھرکے ہسپتالوںکے آؤٹ ڈور میں پتھالوجی لیبز میں ٹیسٹوں کی فیس فی الفور ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور پتھالوجی لیبز میں تمام ٹیسٹ مفت ہوں گے اوراس ضمن میں ہر طرح کے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔میں پتھالوجی لیب کا شاندار نظام متعارف کرنے پر عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں صحت عامہ کے مختلف منصوبوں کے افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے او پی ڈی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیااور مریضوں اور ان کے عزیز واقارب سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-مریضوں اور ان کے لواحقین نے چکوال کے ہسپتال میں مہیا کی جانے والی سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتوں پر بھرپور اعتماد کااظہار کیااور کہاکہ آ پ کی زیر نگرانی اس ہسپتال کو جدید ہسپتال میں بدل دیا گیا ہے- آپ کے اندر دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہواہے -وہاں موجود بزرگ مریضہ نے وزیراعلی شہبازشریف سے پنجابی میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’تیرابھلا ہووے، شہبازشریف توں بڑا ای چنگا کم کیتا اے، تے ہسپتال دی حالت بدل دتی اے، ہون ہسپتال بڑا چنگا بن گیا اے‘‘وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے منگل کے روز یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبہ بھر میں گندم کی خریداری مہم کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ گندم خریداری میں مڈل مین کے کردار کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور کاشتکاروں کا استحصال کرنے والے مڈل مین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوںنے کہا کہ گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور کسی کو کسانوں کا حق نہیں مارنے دوں گا -وزیر اعلی نے کہا کہ باردانہ کی تقسیم میںجہاں کہیں مجھے کوئی شکایت ملی تو انتظامیہ اورمتعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا-کسان میرے بھائی ہیں، ان کے مفادات کا تحفظ پہلے بھی کیا،
تازہ ترین