• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکلیئر ڈیل ختم، خام تیل کی قیمت میں 2فیصد تک اضافہ

نیوکلیئر ڈیل ختم، خام تیل کی قیمت میں 2فیصد تک اضافہ

امریکی صدر کی طرف سے ایران نیوکلیئر ڈیل سے نکلنے کے فیصلے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں دو فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 76 ڈالرز 66 سینٹس تک پہنچ گئی جو کہ ساڑھے تین سال میں بلند ترین سطح ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے کے بعد سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے تیل کی پیداوار بڑھانے کا عندیہ دے دیا ۔

واضح رہے گزشتہ شب امریکا نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خالی دھمکیاں نہیں دیتا، ایران سے ایٹمی تعاون کرنے والی ریاستوں پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔

تازہ ترین