• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دبئی میں پاکستانی خاتون کا بڑا جیک پاٹ لگ گیا

دبئی میں پاکستانی خاتون کا بڑا جیک پاٹ لگ گیا

کہتے ہیں دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔اس مثال کا عملی نمونہ اس وقت دیکھنے میں آیاجب ایک پاکستانی خاتون آن لائن ٹکٹ خرید کر کروڑ پتی بن گئی اوردبئی ڈیوٹی فری ملینیم لکی ڈرا میں 1 ملین ڈالر جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 میں آن لائن ٹکٹ خریداروں میں سے دو خوش نصیب چننے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔

د بئی ڈیوٹی فری ملینیم لکی ڈرا کی قرعہ اندازی میں پاکستانی خاتون نے 1 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی، جبکہ دوسرا انعام بھارتی خاتون نے جیتا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ لیمیا مصطفی نے لکی ڈرا میں 1 ملین جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین