• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کب ختم ہو گی؟ کے الیکٹرک لاجواب

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کب ختم ہو گی؟ کے الیکٹرک لاجواب

کراچی کے نو لوڈشیڈنگ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ آن ہو گئی۔وزیراعظم کے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے وعدے ہوا ہو گئے،کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی،ترجمان کے الیکٹرک کا اضافی لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی ڈیڈلائن دینے سے انکار کر دیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بن قاسم کے دو یونٹ خراب ہونے سے 200 میگاواٹ اضافی شاٹ فال کا سامنا ہے،فالٹ جلد دور کردیا جائے گا۔

صدر کسٹمر ایسوسی ایشن،کے ای ناظم حاجی نے کے الیکٹرک کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ900 میگاواٹ پیداوار کی صلاحیت مکمل استعمال کی جارہی ہے،کے الیکٹرک ثابت کردے کہ بن قاسم ون کے 6 یونٹس مکمل آپریشنل ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نےبن قاسم پلانٹ کا فالٹ دور کرنے کے سلسلے میں کوئی بھی ٹائم فریم دینے سے گریز کر دیا۔

تازہ ترین