• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکی سفیر اعزاز چیمہ ٹیکساس کے چار روزہ دورے پر

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری ریاست ٹیکساس کے چار روزہ دورے پرہیں، اس دوران انہوں نے پاکستانی کمیونٹی،مقتدر شخصیات ،امریکی اراکین کانگریس اور سول و اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

امریکی سفیر اعزاز چیمہ ٹیکساس کے چار روزہ دورے پر

اعزاز چوہدری نے امریکا میں ہیلتھ کیئر شعبے میں بڑا نام رکھنے والے ڈاکٹر حسن ہاشمی ، پاکستان بزنس فورم کے چیئر مین حفیظ خان اورامیر علی مکھانی کی رہائش گاہوں پرامریکی اراکین کانگریس ایڈی برنیس جانس اورپیٹ سیشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیںاور پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کی ۔

امریکا میں پاکستانی سفیر ٹیکساس کے چار روزہ دورے پر

ان مواقعوں پر امریکی اراکین کانگریس ایڈی برنیس جانس اورپیٹ سیشن،ہیوسٹن میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ فاروقی،ڈاکٹر حسن ہاشمی،سلمہ ہاشمی،حفیظ خان،اسلم خان،شون گروپ کے ناصر شون بھی شریک تھے۔

پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے تحت پاکستان ڈے تقریب سے خطاب میں پاکستان کے سفیر اعزاز چیمہ کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے یہاں امریکا میں رہنے والے پاکستانی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،اس لئے ضروری ہے کہ اپنے نوجوانوںکو آگے لایاجائے اوریہاں بسنے والے تمام ہی افراد پر لازم ہے کہ وہ اپنی اولادوں کوآگے لیکر آئیں۔

امریکا میں پاکستانی سفیر ٹیکساس کے چار روزہ دورے پر

اعزاز چوہدری نے انکشاف کیا کہ اب تک25اراکین کانگریس نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے جبکہ ہماری کوشش ہے کہ100اراکین کانگریس کی حمایت حاصل کی جائے تاکہ اراکین کانگریس اپنی حکومت سے پاکستان کے بارے میں بات چیت کرسکیں۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور اس نے دہشت گردی کیخلاف امریکا کا ساتھ دیا ہے گوکہ ہمیں اس جنگ میں غیر معمولی نقصانات اٹھانے پڑے لیکن ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی اور اس میں کامیابی بھی حاصل کی اب پاکستان کا ہدف ملک کی معاشی ترقی ہے جس کیلئے آپ تمام لوگوں کی مدددرکار ہو گی ۔

امریکا میں پاکستانی سفیر ٹیکساس کے چار روزہ دورے پر

اس موقع پر رکن کانگریس ایڈی برنس جانس کا کہناتھا کہ پاکستانی نژاد امریکیوں نے یہاں امریکا کی تعمیر میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ان ہی لوگوں کی وجہ سے پاکستان نے بھی ترقی کی ،بد قسمتی سے امریکی صدر اس پر یقین نہیں رکھتا ،ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی امریکی سیایست کا حصہ بنیں اور ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں۔

اس موقع پر پاکستان قونصل جنرل عائشہ فاروقی،پاکستان سوسائٹی کے صدر نواز،ڈاکٹر حسن ہاشمی اور حفیظ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے امریکی دوستوں سے مدد حاصل کریں گے۔

تازہ ترین