• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ ملکی سلامتی بیچنا چاہتے ہیں؟

کیا اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ ملکی مفاد بیچنا چاہتے ہیں؟

کیا بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے قومی سلامتی اور ملکی مفاد کو بیچنے کی ٹھان لی ہے؟انہیں روکا نہ گیا تو بھارتی مسلح افواج کے جذبات کی توہین ہوسکتی ہے؟

حاضرسروس اور ریٹائرڈ آرمی افسران سمیت 21 افراد نے اکشے کمار، ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور فلم رستم کے نیول افسر کی وردی کی نیلامی میں شریک کمپنی کو لیگل نوٹس بھجوایا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 حاضرسروس،7 ریٹائرڈ آرمی افسران سمیت 21 افراد کے لیگل نوٹس میں اکشے کمار اور ان کی اہلیہ کو ملکی مفاد اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا مرتکب قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

کیا اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ ملکی مفاد بیچنا چاہتے ہیں؟

نوٹس میں اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ اور نیلامی منعقد کرانے والی کمپنی سے کہا گیا ہے کہ وہ فلم’ رستم‘ کے نیول افسر کی وردی کی نیلامی روک دیں،اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

نوٹس بھجوانے والوں نے جواز بنایا ہے کہ فلم رستم اکشے کمار نے جو وردی زیب تن کی تھی ، اس کی نیلامی سے اس میں لگے نشانات ، بیجز اور وردی کا انداز ملک دشمن عناصر تک پہنچ سکتا ہے اور کسی بھی نوعیت کی مشکل صورتحال سامنے آسکتی ہے ۔

اکشے کمار،ٹوئنکل کھنہ اور نیلامی میں شریک کمپنی پر واضح کیا گیا ہے کہ نیول افسر کی وردی کی نیلامی سے مفاد اور مسلح افواج سے وابستہ لوگوں کے جذبات کی توہین ہوسکتی ہے۔

کیا اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ ملکی مفاد بیچنا چاہتے ہیں؟

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد مسلح افواج کی وردیوں یا اس سے مماثل کپڑے اور دیگر چیزوں کی فروخت پر پابندی عائد کرکے اسے قانون جرم قراردیدیا گیا ہے ۔

ٹوئنکل کھنہ رستم فلم میں پہلے جانے والے نیول افسر کے لباس کے حوالے سے کئی روز سے تنقید کی زد میں ہے ، اکشے کماراپنے اہلیہ کے حق میں بیان بھی دے چکے ہیں۔

تازہ ترین