• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شاہد نعیم
شاہد نعیم | 09 مئی ، 2018

پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزہ فیس اتنا زیادہ کیوں؟



سعودی عرب کےلئے پاکستانیوں کی وزٹ ویزا فیس دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہے ۔ پاکستان جانے والے سعودیوں وزیٹرز کےلئے انفرادی وزٹ ویزا فیس 3600 ریال جبکہ بزنس ویز ے پر جانے والے سعودی تاجروں کےلئے 5500 ریال فیس مقرر ہے۔

پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزہ فیس اتنا زیادہ کیوں؟

فیس گزشتہ 2برس سے نافذ ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ویزا فیس دوطرفہ بنیادوں پر مقرر کی جاتی ہے جس کا بنیادی مقصد باہمی تجارت اور سیاحت کا فروغ ہوتا ہے۔

سعودی عرب جہاں ترقی کے نئے دور سے گزر رہا ہے وہاں پاکستان بھی معاشی و صنعتی ترقی کی جانب گامزن ہے ۔

پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزہ فیس اتنا زیادہ کیوں؟

سی پیک منصوبہ جہاں پاکستان کی معاشی وصنعتی ترقی کےلئے اہم ہے وہاں سعودی عرب سمیت دنیا کے دیگر ممالک کےلئے بھی باعث کشش ہے ۔

دوسری جانب سعودی عرب کا وژن 2030 ترقی کے نئے دور کا اہم منصوبہ ہے جو بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتوں کے قیام کےلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا ۔

مختلف ممالک اپنی ترجیحات کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی مرتب کرتے ہیں جن میں ویزوں کا اجرااور دیگر اہم امور مدنظر رکھے جاتے ہیں ۔

کسی بھی ملک کی معیشت کے استحکام و ترقی کےلئے صنعتوں کا قیام ، تجارت اور سیاحت کا فروغ انتہائی اہم عنصر ہوتا ہے جس کےلئے بیرونی ممالک سے تجارتی وفود کا تبادلہ کیا جاتا ہے جبکہ ملکی سیاحت کے فروغ کےلئے وزارت خارجہ دیگر اداروں کے تعاون سے ویزوں کا حصول آسان بناتا ہے تاکہ بیرونی سیاحوں سے ملکی معیشت مستحکم ہو ۔

پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزہ فیس اتنا زیادہ کیوں؟

ملائیشیا کی معیشت کا بنیادی جزو سیاحت ہے جہاں سیاحوں کو ترغیب دینے کےلئے ویزا فیس انتہائی کم رکھی گئی ہے۔

سعودی عرب کےلئے مختلف ممالک کی جانب سے جو ویزافیس مقرر کی گئی ہے ان میں یورپی ممالک کی جانب سے سعودی شہریوں کےلئے ویزا فیس 950 ریال جبکہ ہندوستان نے سعودی شہریوں کےلئے سنگل انٹری ویزے کی فیس 532 ریال مقرر کی ہے ۔

پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزہ فیس اتنا زیادہ کیوں؟

امریکہ کےلئے وزٹ ویزا فیس 608 ریا ل ، ترکی نے233 ریال اور برطانیہ نے 6 ماہ کےلئے ویزا فیس 511 ریال مقرر کی ہے۔

مصر سے سعودی شہریوں کےلئے مفت ویزا فراہم کیاجاتا ہے تاکہ سیاحت وتجارت کو فروغ دیا جاسکے ۔