• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا پاک فوج کے سربراہ شطرنج بھی کھیلتے ہیں؟

کیا پاک فوج کے سربراہ شطرنج بھی کھیلتے ہیں؟

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ڈاکٹرئن کے چرچے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں زبان زد عام ہیں،کیاآپ کو معلوم ہے پاک فوج کے سربراہ شطرنج بھی کھیلتے ہیں؟


معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایک تصویر شیئر کی ہےجو لوگوں میں خوب مقبول ہورہی ہے۔

اس تصویر میں پاک فوج کے سربراہ ایک اسکول یونیفارم پہننے لڑکی کے ساتھ شطرنج کھیل رہے ہیںاور ان کے اردگر د ڈی جی آئی ایس پی آرسمیت دیگر فوجی افسران ،شہزاد رائے اور اسکول کی کچھ دیگر لڑکیاں کھڑی ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ جس لڑکی کے ساتھ شطرنج کھیل رہے ہیں ،وہ انڈر 16 شطرنج چیمپئن شپ کی فاتح ملیحہ ہے ،اب کھیل میں کس کا پلہ بھاری رہا یہ تو عینی شاہدین ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

آرمی چیف کی لڑکی کے ساتھ شطرنج کھیلنے کی تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوب سراہا جارہا ہے اور جنرل جاوید قمر باجوہ کے اقدام کی تعریف کی ۔

تازہ ترین