• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اختر علی اختر
اختر علی اختر | 09 مئی ، 2018

رومانٹک، مزاحیہ اور میوزیکل فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ کی تعارفی تقریب


امریکا اور کینیڈا میں فلمائی گئی پاکستانی رومانٹک، مزاحیہ اور میوزیکل فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ کی کراچی میں شاندار تعارفی تقریب ہوئی ۔ ہلا گلا، نامور فنکاروں کی شاندار پرفارمنس، شفقت امانت علی کی آواز کا جادو اور ریڈ کارپٹ پر نامور ہدایت کار اور اداکار جاوید شیخ سمیت درجنوں شوبز ستاروں کا میلہ لگ گیا۔

 رومانٹک، مزاحیہ اور میوزیکل فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ کی تعارفی تقریب

اس موقع پر مختلف فنکارانہ رنگ بکھیرے گئے۔ فلم کی کاسٹ میں شامل نامور اداکار میکال ذوالفقار، امریکا سے تعلق رکھنے والے اداکار شایان خان اور کینیڈین اداکارہ نایاب خان سمیت دیگر فنکاروں نے فلم کے گانوں پر دھواں دار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نامور ہدایتکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی مقبولیت کا جادو اب سرحد پار بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی فلموں نے غیر معمولی توجہ حاصل کرتے ہوئے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا۔ اب فلم انڈسٹری بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

 رومانٹک، مزاحیہ اور میوزیکل فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ کی تعارفی تقریب

میکال ذوالفقار نے کہا کہ سنیما اسکرین پر کام کرنے کی خواہش ہر فنکار کے دل میں مچلتی ہے۔’ نہ بینڈ نہ باراتی‘ میں فلم بین سنیما گھر میں بیٹھ کر امریکا اور کینیڈا کے شاندار مقامات کا نظارہ کریں گے۔فلم میں رقص، رومانس اور دل چھو لینے والی موسیقی بھی سننے کو ملے گی۔

گلوکار شفقت امانت علی نے کہا کہ پاکستانی فلموں کا میوزک ایک مرتبہ پھر اپنا رنگ جما رہا ہے۔ آج کی تقریب میں پرفارم کر کے اچھا لگ رہا ہے، کیونکہ میں نے بھی’ نہ بینڈ نہ باراتی‘ کے لیے ایک گانا گایا ہے۔

 رومانٹک، مزاحیہ اور میوزیکل فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ کی تعارفی تقریب

ہدایت کار محمود اختر کا کہنا تھا کہ پہلی بار فلم کی ڈائریکشن دی ہے۔ شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ بھی پڑ گیا تھا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔ فلم میں انٹرٹیمنٹ ہی انٹرٹینمنٹ ہے۔

فلم کے ہیرو شایان خان کا کہنا تھا کہ بچپن سے خواب تھا کہ فلم میں ہیرو آئوں اور وہ خواب اب ماں کی دعائوں سے پورا ہو گیا ہے۔ اس فلم کو ہم دنیا بھر میں 6جولائی کو ریلیز کریں گے۔

 رومانٹک، مزاحیہ اور میوزیکل فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ کی تعارفی تقریب

کینیڈین اداکارہ نایاب خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں کام کیا ہے۔ قوی خان، عتیقہ اوڈھو، محمود اختر اور ذوالفقار میکال نے بہت تعاون کیا۔

تقریب کے اختتام پر محفلِ موسیقی اور فلم کی کاسٹ نے مختلف گانوں پر شاندار پرفارمنس دی۔